فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل کو تبدیل کر کے انکی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب آفس میں ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو سی پی او فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ان کے پیش رو عثمان اکرم گوندل کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی ٹی ڈی پنجاب لگا دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
67