44

کیپٹن صفدر نے اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا

پشاور (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں