90

کیڈٹ کالج فیصل آباد میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ڈے منایا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیڈٹ کالج فیصل آباد میں گزشتہ روزانٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے منایاگیا جس میں طلبہ وطالبات کے مابین انگلش،اردو تقریری مقابلہ کیساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے اس تقریب کے مہمان خصوصی کرنل (ر)سجاد حیدر،پرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اواگت غلام حسین شاہ تھے جبکہ پروقارتقریب میں بریگیڈیئر ڈاکٹر عبدالحمید ستارہ امتیازملٹری ریٹائرڈ کمانڈنٹ کیڈٹ کالج فیصل آباد اور ڈپٹی کمانڈنٹ میجر(ر)محمد ارشد اوردیگرعمائدین شہر،بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔طلبہ میں تعلیم کی اہمیت اورذہنی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کیلئے اردواورانگلش میں تقریری مقابلے منعقد ہوئے اوراسکے ساتھ ساتھ بچوں کوکھیل کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے کیڈٹ کالج فیصل آباد اورگورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اواگت کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا گیا جوکہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اواگت کی ٹیم نے دوایک کی برتری سے جیتا انگلش، اردواورتقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایونٹ میں کامیاب ہونیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں