کیڑے کی نایاب قسم دریافت

کنبیرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے گھنے بارشی جنگلات سے سائنسدانوں نے کیڑے کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو پہلے کبھی دستاویزی شکل میں سامنے نہیں آئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کیڑا دکھنے میں تتلی اور ٹڈے جیسا ہے اور اس کی جسامت غیر معمولی ہے آسٹریلین یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ یہ ملک میں دریافت کیا جانے والا اب تک کا سب سے وزنی کیڑا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کیڑے کا وزن 44 گرام اور لمبائی تقریباً 16انچ ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس کیڑے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں