گائے نے3روز میں343 لٹر دودھ دیکر ریکارڈ قائم کر دیا

برازیل ( مانیٹرنگ ڈیسک )عام طور پر گائے ایک دن میں 12سے35لیٹر دودھ دیتی ہے تاہم برازیل کی ایک گائے نے3دن میں ریکارڈ مقدار میں دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔یہ واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں گائے نے 3دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔یومیہ کے حساب سے اگر تقسیم کیا جائے تو یہ اوسطا روزانہ تقریبا 114 لیٹر دودھ بنتا ہے جو عام ڈیری گایوں کی پیداوار سے کئی گنا زیادہ ہے،یہ کارنامہ نہ صرف گائے کی جینیاتی خوبیوں بلکہ بہترین خوراک، دیکھ بھال اور فارمنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔برازیل میں گیرولینڈو گائے کی نسل، ہولسٹین اور گر مویشیوں کے درمیان ایک کراس ہے ،جو طویل عرصے سے اپنی ناقابل یقین حد تک زیادہ دودھ کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں