گائے کی نسل بڑھانے کے لئے منصوبہ تیار

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ لائیو سٹاک نے گائے کی نسل بڑھانے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موجود 80 فیصد گائیں کسی اچھی نسل کی نہیں ہیں۔محکمہ لائیوسٹاک10 اضلاع میں گائے کا گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھائے گا۔محکمہ لائیو سٹاک نے منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔محکمہ لائیو سٹاک نے منصوبہ پی اینڈ ڈی کو منظوری کیلئے ارسال کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں