گاجر صحت اورخوبصورتی کیلئے طا قتور قدرتی مشروب

اسلام آباد (بیو رو چیف )سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گاجروں کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر گاجر کا حلوہ بچوں اور بڑوں کا مرغوب ہے۔ لیکن گاجر کے جوس کے بھی بہت فوائد ہیں۔گاجر کا جوس غذائیت سے بھرپور مشروب سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف بینائی بلکہ دل، جگر، جلد اور مدافعتی نظام کیلیے بھی فائدہ مند ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق اعتدال کے ساتھ گاجر کے جوس کا استعمال متوازن غذا کا بہترین حصہ بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق گاجر کے جوس میں پوٹاشیئم، وٹامن سی اور پرو وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ صرف ایک کپ گاجر کا جوس جسم کو وٹامن اے کی روزانہ درکار مقدار سے بھی کہیں زیادہ فراہم کرتا ہے، جب کہ اس میں وٹامن کے، پوٹاشیئم اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور زیایکسانتھین بھی شامل ہوتے ہیں، جو خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق گاجر کا جوس آنکھوں کی صحت کیلیے خاص طور پر مفید ہے۔ اس میں موجو بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے، جو بینائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیوٹین اور زیایکسانتھین ریٹینا میں جمع ہوکر عمر کے ساتھ نظر کمزور ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ مشروب قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن اے، سی اور بی سکس مدافعتی خلیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو انفیکشنز سے لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی سکس کی کمی مدافعتی نظام کو کمزور کرسکتی ہے۔تحقیقی مطالعات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ گاجر کے جوس میں موجود بعض قدرتی اجزا کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں، تاہم ماہرین واضح کرتے ہیں کہ اسے کینسر کا علاج سمجھنا درست نہیں اور اس حوالے سے مزید انسانی تحقیق کی ضرورت ہے۔شوگر کنٹرول کے حوالے سے بھی گاجر کا جوس ایک بہتر انتخاب سمجھا جاتا ہے۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں