گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر فخرآباد کے قریب شہباز گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا کے قریب فخرآباد میں واقع شہباز گارمنٹس فیکٹری میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث کھاتہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران فیکٹری کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان جل کر بری طرح تباہ ہو گیا اور گارمنٹس کا تیار مال بھی جل کر راکھ بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں