9

گاڑیوں کی اسمبل کٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 123فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسکے باعث مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کیساتھ ساتھ مقامی اسمبل کے لیے آٹو پارٹس کی درآمدات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، کیونکہ صارفین دونوں، استعمال شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس)کے مطابق مقامی کار ساز کمپنیوں کی طرف سے گاڑیوں کے اسمبلی کٹس (ایس کے ڈی/سی کے ڈی) کی درآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 123فیصد بڑھ کر چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔اسی طرح مکمل تیار شدہ (سی بی یو) نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31فیصد بڑھ کر چار ماہ میں 11کروڑ 30لاکھ ڈالر ہو گئی ہیں، جو پچھلے سال اسی مدت میں 8کروڑ 60لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم) نے پاکستان آٹو پارٹس شو (پی اے پی ایس) 2025کے دوران ایک مہنگی میڈیا مہم چلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں