14

گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی پولیس نے ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے قریب گاڑی سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کار سوار واحد گجر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کیمطابق چنیوٹ بازار گلی نمبر5 کے رہائشی خواجہ سبحان نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر کار نمبری MND-289 سے ٹکرا کر گرا تو کار سوار نے گاڑی سے اتر کر اس پر تشدد کیا اور ٹھڈا اسکے منہ پر مارا اور کہا کہ میں واحد گجر ہوں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم واحد گجر کو گرفتارکر کے باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں