گاڑی میں لفٹ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار

راولپنڈی (بیوروچیف)تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے مالیت کے 5 تولہ طلائی زیورات، نقدی 4 لاکھ 61 ہزار 330 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے، زیر حراست شخص نے چند روز قبل خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھینی تھی جبکہ دوسری واردات میں شہری سے نقدی چھینی تھی۔آراے بازار پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے زیر حراست شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں