27

گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں نامعلوم تیز رفتارگاڑی کی ٹکر لگنے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 334ج ب کاعمر حیات اپنی ہمشیرہ زبیدہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر 4236بی کے کے پر سوارنواں لاہور اڈاکے قریب فیصل آبادکی جانب سے آنیوالی تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے۔جبکہ گڈرائیور گاڑی سمیت فرارہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے متوفیان کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں