گجرات میں577ملی میٹر بارش’ نالے بپھر گئے

گجرات(نامہ نگار) مون سون کا زور دار سپیل، گجرات میں 577ملی میٹر بارش نے شہر کے بیشتر حصے کو ڈبو دیا۔اربن فلڈنگ سے ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہوگیا، موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بھی بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔شکر گڑھ اور ظفروال میں بھی بادل برس پڑے، نشیبی علاقے ڈوب گئے، ایبٹ آباد میں شدید بارش ہوئی، سیلابی ریلے سے ندی کا پل بہہ گیا، متعدد دیہات کا رابطہ کٹ گیا۔پنجاب میں 5ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان بڑھ گیا، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، سپیل ویز کھول دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں