گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا ایکشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں گراں فروشی، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ایکشن جاری ہے۔عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحر ک ہیں۔ رمضان المبارک کے چھٹے روز پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے4ہزار 901،انسپکشنز کیں جن کے دوران406مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب48،افراد کو مجموعی طور پر 1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے11 مقدمات درج کرائے جبکہ 293دکانیں اور کاروباری مراکز سیل اور 293،افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں