22

گرانفروشوں پر 412 دکاندار گرفتار54 دکانیں سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 412 دکانداروں کو گرفتار،54دکانوں کو سیل اور 26 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں41 ہزار سے زائد،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر2390دکانداروں کوڈیڑھ کروڑروپے جرمانہ عائد کیا۔اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے3388دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں