44

گرانفروشوں کوبھاری جرمانے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔ انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں،کریانہ سٹوروں اور میگا مارٹ کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کیا اور مقررہ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پرہی جرمانوں کی سزا دی۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور من مانی قیمت وصول کرنے والے جیل میں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں