گرانفروشوں کو 20 ہزار روپے کے جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاون بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 8 ہزار 915 انسپکشنز کی گئیں۔ آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے 592 انسپکشنز کی گئیں جن میں گراں فروشی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ روٹی کے نرخوں کے حوالے سے 455 انسپکشنز کے دوران خلاف ورزیوں پر 62 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں اور بازاروں میں یکساں اور مسلسل انسپکشنز کو یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں