ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں 63 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار 5سو 16دکانوں کو چیک کیا۔ زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 65 ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ 46 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہے۔ کریٹیکل بازاروں میں دو شفٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی تعینات ہیں۔
