گرانفروشوں کو7لاکھ29ہزار جرمانہ،659دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع فیصل آباد میں مصنوعی مہنگائی، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دو روز کے دوران بھرپور کریک ڈائون جاری رہا جس کے نتیجے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے8 ہزار 631،انسپکشنز کیں جن کے دوران969 مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب167،افراد کو مجموعی طور پر7 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے42 مقدمات درج کرائے جبکہ 659دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کئے گئے۔ مزید برآں 573،افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں