گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیاخردونوش کی سرکاری قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے سختی سے ہدایت کی کہ وہ فیلڈ وزٹس روزانہ کی بنیاد پر کریں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ قیمتوں پر عملدآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئی بھی دوکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں