گرانفروشوں کیخلاف پیرا فورس کی کارروائیاں ،درجنوں دکانیں 3روز کیلئے سیل

سرگودھا ( بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع سرگودھا میں پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میںپیرا فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پرائس میکنزم کی خلاف کرنے والی دو درجن سے زیادہ دکانیں تین روز کے لیے سیل کر دیں جبکہ مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروا دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدر ی نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب کرانا اولین ترجیح ہے۔ مہنگے داموں فروخت، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اوورچارجنگ اور ناجائز منافع خوری اور ناپ تول میں کمی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں