گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں ،رواں ماہ3337گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان کے احکامات پر ماہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں،ڈویژنل انتظامیہ نے چاروں اضلاع میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم تا18مارچ کے دوران3 ہزار 337 منافع خور دکاندار گرفتار کئے گئے،53 کیخلاف مقدمات کا اندارج کرایا گیا۔اوور چارکنگ اور ذخیرہ اندوزی پر3ہزار 337 دکانیں سربمہر بھی کردی گئیں۔ 37لاکھ 745دکانداروں کو 77لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈویژن میں تعینات 185مجسٹریٹس کی 798955دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی۔کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں کریک ڈائون تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادی ناجائز منافع خور عید جیل میں گزاریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں