گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،48گرفتار،34دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مصنوعی گرانفروش مافیا کے گرد گھیراتنگ کر دیا۔ ضلع میں جاری کریک ڈائون کے دوران مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے پر4،افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کرادیا گیا جبکہ 24گھنٹے کے دوران اشیاء خوردونوش کی مصنوعی گرانی پر 48تاجر گرفتار کر کے 34دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 83گرانفروشوں کو 1لاکھ 78ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف سختی سے نمٹنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی گرانی سے باز نہ آنے والے تاجر عید جیل میں گزار یں گے۔ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل فیلڈ میں موجو د رہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کسی کو شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ پولٹری کے نرخ استحکام میں رکھنے کیلئے متعلقہ ایسوسی ایشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں