گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،87گرفتار،351دکانیں سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں مہنگائی مافیا کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈائون جاری ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 22,624انسپکشنز مکمل کیے گئے، جن میں 161,000روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے،351دکانیں سیل کی گئیں اور 87افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تحصیل وائز کارروائیوں میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8,102انسپکشنز کے بعد 49,000روپے جرمانہ، تحصیل گوجرہ میں 6,104انسپکشنز، 51,000روپے جرمانہ اور 18گرفتاریاں، تحصیل کمالیہ میں 4,574انسپکشنز، 12,500روپے جرمانہ جبکہ تحصیل پیرمحل میں 3,844انسپکشنز، 48,500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دو شفٹوں میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دیں، انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں