گرانفروشی پر دکاندار کو جرمانہ

صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ شفیق نگر صفدرآباد میں گورنمنٹ گرلز سکول کے قریب گلی میں ایک دکاندار مشروب کوکا کولا کی بوتل مہنگے داموں بیچنے پرقابو آگیا۔اطلاعات کے مطابق ایک شہری نے سکول کے قریب گلی میںقائم ایک دکان سے مشروب کی بوتل لی ۔دکاندار نے زیادہ قیمت کا تقاضا کیا،جس پر گاہک نے کہا کہ تم بہت زیادہ پیسے لے رہے ہو۔دکان دار نے بدتمیزی سے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو ۔گاہک تحصیلدار کے پاس پہنچ گیا اور شکائت لگائی جس پر انتظامیہ نے دکاندار سے باز پرس کی تومعافیاں مانگنے لگا تاہم اسے ایک ہزار روپے فائن کر دیا گیا اور وارننگ دی کہ آئندہ سے اپنا رویہ درست کرے اور اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر بیچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں