گرانفروشی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائو ن نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پایش کرتے ہوئے کہا کہ یہ با برکت مہینہ ہمیں صبر ، ایثار اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر ضروری ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تا کہ روزہ دار کسی مشکل کے بغیر عبادات اور رمضان کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں ،جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں