گرانفروشی پر 28قصاب گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بیف، مٹن اور چکن کی قیمتوں میں گراں فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2170 انسپیکشنز کی گئیں، جن میں 22 قصابوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گراں فروشی پر 43 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔ کئی دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ دیگر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں