فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں بھی مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا رہا ۔ عام افراد کیلئے سحر وافطار کرنا مشکل ہو گیا ہے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے پھلوں کا ریٹ آسمان سے باتیں کر رہا ہے ۔ آٹا ، چینی ، گھی ، چاول اور روزمرہ کی اشیا اس بابرکت مہینے میں کمی کی بجائے ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، 130 روپے چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اسی طرح دالیں ، چکن وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ خدا را حکومت دیگر باتوں کی طرح مہنگائی میں نمایاں کمی کرے۔




