29

گرانفروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے فیوض و برکات کے حصول کے لئے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہیے گنتی کے یہ چند دن غنیمت سمجھ کر ہمیں اپنی اپنی اصلاح کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید خالد محمود اعظم آبادی قاری محمد ارشد رانا کلیم اللہ احسان الحق غلام مصطفی مغل و دیگر نے اہم اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومتی کوششوں کے باوجود چند افراد نے رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے روزہ داروں کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہے ۔ رمضان سے قبل پھل انتہائی سستے تھے مگر افسوس کہ پہلے روزے پھلوں کے ریٹ 50 سے 100 فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں