گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں،14خلاف ورزیوں پر18ہزار پانچ سو جرمانہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مصنوعی مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں متحرک ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجموعی طور پر 2ہزار 309انسپیکشنز کی گئیں جبکہ گراں فروشی پر 14خلاف ورزیوں پر 18ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک دکان سیل کی گئی۔تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1ہزار 211 انسپیکشنز کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 4ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل گوجرہ میں 424 انسپیکشنز کے دوران اوورچارجنگ پر 3 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان سیل کی گئی۔تحصیل کمالیہ میں 274 انسپیکشنز کے دوران مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل پیرمحل میں 400 انسپیکشنز کے دوران مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے پر 1 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں