گراں فروشی روکنے کیلئے سرگودھا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نمایاں کارکردگی

سرگودھا(بیورو چیف)2ہفتوں میں سرگودہا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس دو ہفتوں کی مدت میں مجموعی طور پر 53,274 انسپیکشنز کیے گئے، جبکہ 12 لاکھ 98 ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ 2 ایف آئی آرز درج ہوئیں، 47 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 32 دکانیں سیل کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ روزہ کارکردگی (10 جولائی تا 14 جولائی 2025) میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 26,461 انسپیکشنز کیے، جو کہ گزشتہ ہفتے (3 تا 9 جولائی) کے 19,196 انسپیکشنز کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔ اس عرصے میں 6 لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، جبکہ 24 افراد کو گرفتار اور 27 دکانیں سیل کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اس کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں