فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں 22سے 30ستمبر تک پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر95دکانداروں کو گرفتار، 12 دکانوں کو سیل اور 13گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں 11324،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر548 دکانداروں کو 36لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے 1160دکانداروں کیخلاف بھی ایکشن لیا گیا۔
