گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق فیصل آباد روڈ پر نجی ہسپتال میں گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی جارہی تھی، ہسپتال میں ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز، ایجنٹس اور معاون عملہ شامل ہے، شیخوپورہ کے رہائشی شخص کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگایا جارہا تھا، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کیلئے گروہ نے 70لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ترجمان کے مطابق گردے کے ڈونر کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی تھی، غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں