55

گرفتارملزمان کے انکشاف پرقرآن پاک کا نسخہ برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)توہین قرآن مقدمہ میں ایم پیش رفت،ایک اور ملزم گرفتار 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قرآن پاک کا نسخہ برآمد، تفصیلات کے مطابق توہین قرآن پاک مقدمہ میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالہ کر دیا ہے دوسری جانب پولیس نے گرفتار ملزمان کے انکشاف پر قرآن پاک کا نسخہ برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کی نشاندہی پر دکان سے دوسرا نسخہ حاصل کرکے ٹیکنیکل طریقہ سے میچنگ کیلئے فرانزک لیب روانہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق توہین قرآن مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور وقوعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں