31

گرفتاریوں میں ناکامی پر 5ایس ایچ او ز معطل

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا جبکہ 3ایس ایچ اوز ایڈوانس کورس پر چلے گئے۔ اس بناء پر ان آٹھوں تھانوں میں نئے پولیس افسران کو ایس ایچ اوز لگا دیا گیا ہے۔معطل ہونے والوں میں تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او بشارت اعوان’ ایس ایچ او سرگودھا روڈ سفیان بٹر’ ایس ایچ اوگلبرگ طارق امیر’ ایس ایچ او بٹالہ کالونی عمران جاوید’ ایس ایچ او ٹھیکری والا حسن صدیق چیمہ شامل ہیں جبکہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی جڑانوالہ ‘ تھانہ صدر جڑانوالہ’ تھانہ گڑھ کے ایس ایچ اوز ایڈوانس کورس پر چلے گئے ہیں۔سی پی او عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر معطل اور ایڈوانس کورس پر جانے والوں کی جگہ پر انسپکٹر اصغر علی کو ایس ایچ او صدر جڑانوالہ’ انسپکٹر فہد بن فدا کو سٹی جڑانوالہ’ انسپکٹر خاور حسین کو ایس ایچ اوپیپلز کالونی’ انسپکٹر راجہ احسان اللہ کو ایس ایچ اوگلبرگ’ انسپکٹر غازی عدنان اعجاز کو ایس ایچ اومدینہ ٹائون’ انسپکٹر عدنان احمد کو ایس ایچ اوماموں کانجن’ انسپکٹر محمد عمران کو ایس ایچ اوبٹالہ کالونی’ انسپکٹر مجاہد عباس کو ایس ایچ اوٹھیکری والا’ انسپکٹر معظم اقبال گجر کو ایس ایچ اومدینہ ٹائون سے ایس ایچ اوریل بازار’ انسپکٹر اصغرعلی کو ایس ایچ اوماموں کانجن سے ایس ایچ او تھانہ گڑھ لگایاگیا ہے۔واضح رہے کہ پانچوں تھانوں سرگودھا روڈ’ گلبرگ’ پیپلز کالونی’بٹالہ کالونی’ ٹھیکری والا میں تعینات ہونے والے نئے ایس ایچ اوز گوجرانوالہ سے تبدیل ہوکر فیصل آباد آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں