27

گرفتاری کا خوف ‘ PTI کے کئی رہنما بیرون ملک چلے گئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)9مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بہت سارے ”کمزور دل” رہنما گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک چلے گئے۔ ان میں سے بعض تو ایسے ہیں جن کا کسی بھی ایف آئی آر اور واچ لسٹ میں نام شامل نہیں ہے۔ مگر وہ پھر بھی حالات سے اتنے خوفزدہ ہوئے ہیں کہ انہوں نے ملک ہی چھوڑ دیا ہے ان میں کئی رہنما تو ایسے ہیں جو پارٹی قیادت کی طرف سے MNAاور MPAکی ٹکٹ ملنے کے امیدوار بھی تھے مگر وہ اب ملک میں نہیں رہے اور وہ بیرون ملک پہنچ کر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بڑے فخریہ انداز میں اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں