گرفتار افغان مہاجرین کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ

پشاور (نامہ نگار)پشاور ہائیکورٹ نے بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار افغان مہاجرین کی درخواستوں پر تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا، جس میں عدالت نے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔عدالت کے مطابق درخواست گزار افغان باشندے ہیں اور انکے پاس پاکستان میں قیام کے لیے کوئی قانونی یا سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جس پر انہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتار کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو فارن ایکٹ 1946 کے سیکشن 14 کے تحت حراست میں لیا گیا، جبکہ حکومتِ پاکستان پہلے ہی بغیر دستاویزات کے مقیم افغان مہاجرین سے متعلق اعلامیہ جاری کر چکی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے اور ان کے پاس رہائش کے لیے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں