38

گرمی اور حبس کے ڈیرے بدستور قائم،انسانوں کیساتھ جانور ،پرندے پریشان

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گرد و نواح میں گرمی اور حبس کے ڈیرے بدستور قائم ہے جس کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندے بھی پریشان ہے گرمی اور حبس کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڑا والے گرمی کے اس موسم میں شہریوں پر ترس کھائیں اور غیر ضروری بجلی کی بندش سے اجتناب کریں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کا یہ سلسلہ ائندہ چند روز مزید برقرار رہے گا تاہم 15 اگست کے بعد موسم میں کچھ تبدیلی رونما ہوگی جس سے حبس اور گرمی کی شدت کم ہوگی تاہم محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرگودہ شہر اور گرد و نما میں تا حال بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں