26

گرمی بڑھنے پر پنجاب بھر میں 25مئی سے سکول بند کرنے کا اعلان

لاہور(بیوروچیف)گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے7اضافی چھٹیاں ہوں گی’ امتحانات والے سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبا کو موسم کی شدت کے اثرات سے بچانا اولین ترجیح ہے ، وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین چھٹیوں متعلق سے رائے بھی مانگی۔تقریباً 7000 سے زائد افراد نے وزیر تعلیم کی پوسٹ پر رائے کا اظہار کیااور96 فیصد سے زائد والدین نے وزیر تعلیم سے فوری چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں