گرمی قہر ڈھانے لگی،سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور (بیوروچیف) گرمی قہر ڈھانے لگی ،ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے اور بارش کا کوئی امکان نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی موسم گرم اور خشک رہے گا دن بھر گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔ آج ملک کے اکثر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 11کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 25فیصد تک ریکارڈ کیا گیاجو گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں