سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ساتھ حبس بھی بڑھ گیا جس سے انسانوں کیساتھ ساتھ چرند پرند بھی پریشان دکھائی دیئے اور آسمان پر صبح 9بجے سے شام 6بج تک پرندے نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ بازاروں میں گرمی اور حبس کی وجہ سے ہو کا عالم رہا اور خریدار نہ ہونے کے باعث دکاندار بھی فارغ بیٹھے رہے گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ کئی مقامات پر گرمی کے باعث ٹرانسفارمر جواب دے گئے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
36