گرمی کی شدت برقرار

لاہور (بیوروچیف) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، سورج پھر سے آگ برسا نے لگا بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہائوالدین میں 48ڈگری ریکارڈکیا گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47ڈگری رہا۔نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچا، 11اور 12جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5سے 7ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4سے 6ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج پھر سے آگ برسا نے لگا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکان کو مسترد کر دیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46ڈگری سنٹی گریڈ ر ہنے کا امکا ن ہے۔ کراچی میں کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے ،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری، شدت 35ڈگری محسوس کی جانے لگی۔درجہ حرارت 36ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں