صفدرآباد(نامہ نگار)گرمی کی شدت بڑھ گئی،بازار سنسان ہو گئے،خریداروں کی کمی، دکاندار پریشان ،میونسپل کمیٹی بازاروں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کرے ،شہریوں نے مطالبہ کر دیا۔صفدرآباد میں کبھی تو موسم مزیدار اور کبھی کڑاکیدار ہو جاتا ہے ۔جب کبھی ہوائیں چلتی ہیں تو شہری خوش نظر آتے ہیںاور جب موسم انگڑائی لیتا ہے تو شہریوں کے چہرے مرجھا جاتے ہیں،بازار خالی خالی دکھائی دیتے ہیں۔دکاندار گاہکوں کے انتظار میں رہتے ہیں اور کئی دکاندار خالی ہاتھ ہی شام کو گھر چلے جاتے ہیں۔میونسپل کمیٹی کو کوئی ہوش ہی نہیں کہ شہر میں عوام کے لئے مختلف جگہوں پر پینے کے ٹھندے پانی کی سبیلیں لگوائے لیکن یہ کام کرنے کی ہر ایک کو توفیق نہیں ملتی ۔اللہ جس سے چاہتا ہے کام لے لیتا ہے ۔میونسپل کمیٹی کو چاہئے کہ شہریوں کو پانی پلانے کی خدمت کا ذمہ لے۔یہ ثواب کا کام ہے اس کا اجر بھی بہت زیادہ ہے ۔چیف آفیسر حوصلہ کر کے یہ نیک کام کر دیںتو شہری انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔



