گرمی کی شدت میں اضافہ نہروں پر نہانے والوں کا رش

سرگودھا (بیورو چیف) گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے نہروں اور راجباہوں پر نہانے والوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے دو روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد سوموار کے روز صبح سویرے ہواء چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم معتدل رہے گا گرمی کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کئی مقامات پر آندھی آنے کیساتھ ساتھ ہلکی و تیز بارش بھی ہوسکتی ہے تاہم گرمی کی شدت کے پیش نظر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتیاط لازم ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں