17

گرمی کی شدت کا ستایا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)گرمی کی شدت کا ستایانوجوان نہرمیں نہاتے ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 301ج ب کے عاشق علی کا15سالہ بیٹانعمان علی نہرجھنگ برانچ پر نہانے کیلئے اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گیا جس نے نہرمیں چھلانگ لگادی جو گہرے پانی میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پرریسکیواہلکارموقع پر پہنچ گئے اورنعمان کی تلا ش شروع کی گئی تودوگھنٹے کی جدوجہدکے بعد چک نمبر308ج ب کے قریب سے اس کی نعش تیرتی ہوئی پائی گئی۔ ریسکیو1122کے جوانوں نے نعش نہر سے نکالی۔صدرپولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی۔بچے کی نعش گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں