گرمی کی لہر میں اضافے کا الرٹ جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ ملک میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا،14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقہ شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔ پنجاب سندھ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری معمول سے زیادہ ہونگے۔وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خواہ میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہونگے۔راتوں کے درجہ حرارت بھی بڑھے ہوئے ہونگے۔شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔14 سے 18 اپریل کے دوران جنوبی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح بڑھے گی۔گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں