گرین بس پر حملہ کرنے والے13افراد گرفتار

راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھرا کر دیا، جسکے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں