3

گرین بیلٹس اور چوکوں میں پودے لگانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے موسم بہار میں شہر کی بیوٹیفکیشن کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اس سلسلہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنی ترجیحات سے آگاہ کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے حکام سے میٹنگ کے دوران گرینڈ بیلٹس اور چوکوں پر پودے لگانے بارے بریفنگ لی اور چوکوں سمیت اہم مقامات پر مانومنٹس بنانے کے احکامات دیئے۔ کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،بدلتے موسم میں گرین بیلٹس پر لگے پودوں پر بھی پودے لگائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں کی حالت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،جلد شہر کا وزٹ کرکے ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لوں گا۔اس موقع پر پی ایچ اے حکام کی طرف سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں