گرین سکوک بانڈز کی فروخت ‘ہدف سے زائد آفرز موصول

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے ہدف سے 5گنا زائد آفرز موصول ہوگئے۔حکومت نے گرین سکوک بانڈزفروخت کرکے30 ارب کا سرمایہ اکٹھا کرنا تھا تاہم بینکوں اور سرمایہ کاروں نے ہدف سے 5 گنا زائد 162ارب روپے کے گرین بانڈز خریدنے کی آفرز کیں۔حکومت نے گرین سکوک بانڈز پر10.63فیصد کی شرح سے منافع کا اعلان کیا ہے، پہلے گرین سکوک بانڈز اسلامک شریعہ اصولوں کے مطابق جاری کئے گئے ہیں۔ پہلی بار صرف 5ہزار روپے سے بانڈزخریداری میں عام شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ نے گزشتہ روز پی ایس ایکس میں اپنے پہلے ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ کا اجرا کردیا ہے، جس کی مالیت 30ارب روپے ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ے کہا کہ یہ سکوک پاکستان کی معیشت اور کیپیٹل مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، اجارہ اسٹرکچر پر مبنی تین سالہ یہ سکوک متغیر شرح پر جاری کیا جارہا ہے اور یہ سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کے تحت جاری ہوگا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں بشرطیکہ ملک معاشی استحکام برقرار رکھے اور توانائی، ٹیکس اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں