گرین ٹریکٹر سکیم ، ٹوبہ کے 209کاشتکار کامیاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست پالیسیوں کا ایک اور بڑا وعدہ پورا ہوگیا۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے دوسرے مرحلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 209 کاشتکار قرعہ اندازی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے 10لاکھ روپے سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان نے بتایا کہ کامیاب کسانوں کو آفر لیٹر کل سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی یہ اسکیم زرعی شعبے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے جس کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی پر ٹریکٹروں کی فراہمی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکار مستفید ہوں گے، زرعی لاگت میں کمی آئے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ حکومت پنجاب اس اسکیم کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں